ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : مرڈیشور ساحل سمندر پر انجان  نوجوان کی نعش بر آمد

بھٹکل : مرڈیشور ساحل سمندر پر انجان  نوجوان کی نعش بر آمد

Tue, 15 Jan 2019 20:17:40    S.O. News Service

بھٹکل:15؍جنوری (ایس او نیوز) سیر و سیاحت کے لئے مشہور و معروف  تعلقہ کے مرڈیشور کے ساحل ِ سمندر پر منگل کی دوپہر 30-2بجے سے 3بجے کے درمیان ایک انجان نوجوان کی لاش کا پتہ چلاہے۔

مہلوک نوجوان کے تن پر کوئی کپڑا نہیں ہے صرف اندرونی کپڑے ہیں۔ اندازاً اس کی عمر 30سے 35برس لگائی گئی ہے۔ سانولا  رنگ اور چہرے پر داڑھی ہے۔ بیچ سپروائز ر کے ذریعے ملی اطلاع پر پولس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے۔ متعلقہ نعش کے متعلق عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اس تعلق سے کسی کو کوئی جانکاری ہوتو فوری طورپر مرڈیشورپولس تھانے سے رابطہ کرے۔

خیال رہے کہ مرڈیشور بیچ پر روزانہ ہزاروں  سیاح سیاحت کے لئے آتے ہیں، ایسے میں سمجھا جارہا ہے کہ یہ نوجوان بھی سیاحت کی غرض سے ہی یہاں آیا ہوگا، مگر اس کے ساتھی لوگ کہاں ہیں، اس تعلق سے بھی کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔


Share: